ترکی اب اپنی طاقت کا شعور رکھنے والا ایک ملک ہے، صدر ایردوان

صدر ترکی: آنسو بہانے والے ہر بچے کے آنسووں کو پونچھنا  اور ان کو دلاسہ دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے

836118
ترکی اب اپنی طاقت  کا شعور رکھنے والا ایک ملک ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  ترکی اب  اپنی طاقت  کا شعور  رکھنے والا ایک ملک ہے۔

صدر ایردوان نے قونیا میں ایک افتتاحی تقریب  میں اطہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ترک قوم کی جانب سے نئے سرے سے اپنی طاقت  اور  حد  کا اندازہ کرنے کے سامنے بعض لوگ  شدید بے چینی کے شکار ہیں۔  ترکی اب  اپنی طاقت، استعداد اور  صلاحیت کے ساتھ  کیا کچھ کر سکنے کا شعور رکھتا ہے۔  ہمایر قوم  سینکڑوں ملین بھائیوں کے ہمراہ  از سر نو   اپنے جائز مقام کو حاصل کرنے میں پر عزم ہے۔"

انہوں نے کہا کہ  ترکی کی بیداری اور بلندی  سے بے چینی محسوس کرنے والے  دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے  ہمارے راستے کو کاٹنے،   ہمیں دوبارہ اپنی جانب سے قائم کردہ ایک تنگ دائرے  میں محصور رکھنے کے درپے ہیں۔

 صدر کا کہنا تھا کہ ترکی سے عراق، شام، صومالیہ ، افریقہ ، بلقان اور قفقاز میں تمھارا کیا کام ہے  سوال پوچھنے والوں  سے یہ پوچھنا چاہیے  کہ آپ  لوگوں کا ان علاقوں میں کیا کام  ہے؟  ہم  یہاں پر ہیں کیونکہ ہمارے ان سب کے ساتھ انتہائی مضبوط  تاریخی روابط  اور تعلقات موجود ہیں۔   ان  ملکوں میں آنسو بہانے والے ہر بچے کے آنسووں کو پونچھنا  اور ان کو دلاسہ دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی اس موقع پر کہا کہ  دہشت گرد تنظیم فیتو   کے   غداروں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے شر عناصر کے کھیل کو ہم نے بگاڑ دیا ہے۔  اس تنظیم کے خلاف ہماری  جدوجہد عزم کے ساتھ جاری رہے گی ، آپ بالکل فکر مند نہ ہوں یہ لوگ اب اپنا حساب چکا رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں