برزانی کو اب اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتانا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم

حالیہ ایام میں  برطانیہ کا بریگزٹ، اسپین میں کاتالونیا نیم خود مختار علاقے کے حصول آزادی کے مطالبات   نے خطے کی اقتصادیات کو  اہم سطح پر متاثر کیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مشرق  وسطی کی موجودہ صورتحال  امید افزا نہیں  ہے

833958
برزانی کو اب اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتانا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم   نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ  ترک معیشت آئندہ کے دور میں  ریکارڈ سطح پر    ترقی کرے گی۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ازمیر میں منعقدہ ایجین  اکانومی  فورم سے  خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں  برطانیہ کا بریگزٹ، اسپین میں کاتالونیا نیم خود مختار علاقے کے حصول آزادی کے مطالبات   نے خطے کی اقتصادیات کو  اہم سطح پر متاثر کیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مشرق  وسطی کی موجودہ صورتحال  امید افزا نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے ان بحرانوں کے  دوران   سن 2017    میں  ترکی کی ترقی کی  راہ کو ہموار کرنے والے  دو اہم فیصلے کیے  ہیں۔ شرح نمو میں اضافہ ہونے لگا ہے، ترکی سن 2018 میں رواں سال سے زیادہ  بہتر سطح پر ہو گا۔  تیسری سہہ ماہی میں یہ  جی۔ 20 ملکوں کے اندر سب سے زیادہ  ترقی کرنے والا ملک  ہو گا۔ اس حوالے سے اگر ہم دہائی کے  ہندسے   تک پہنچتے ہیں تو آپ حیران و پریشان مت ہوں۔ بین الاقوامی تنظیمیں ترکی  کی  شرح نمو  کا صحیح تخمینہ لگانے میں ناکام  رہی ہیں۔

یلدرم نے   عراقی  کرد علاقائی انتظامیہ  میں  25 ستمبر کو منعقد ہونے والے غیر قانونی  آزادی ریفرنڈم  کو التوا میں  ڈالے جانے  فیصلے کے حوالے سے  کہا کہ "برزانی نے کچھ ہی مدت قبل  اعلان  کیا ہے کہ ہم ریفرنڈم سے قبل کے   حالات  کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ اب  ہم اس سے سوال کرتے ہیں کہ اگر  تم نے  یہاں تک آنا تھا تو کیونکر  غلطی  کرنے پر ضد کی؟  خیر غلط حساب و کتاب بغداد   سے واپس لوٹ آتا ہے،   اب     اسی کہاوت کا عملی مظاہرہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ ترکی کی کاوشوں سے بحیرہ ایجین     2 ۔ 3 سال قبل  کے مقابلے میں یورپ   کو غیر قانونی نقل مکانی  کے  حوالے سے اب کہیں زیادہ   حفاظتی قوتوں  کی  نگرانی میں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یورپ میں  مستقبل  کے نکتہ نظر   کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے۔ یورپ اسوقت  انتہا پسندی سے نبرد آزما ہے۔



متعللقہ خبریں