ترکی: دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 1 ترک فوجی شہید،3 دہشتگرد بھی مارے گئے

ترک ضلع وان  کے قصبے باش قلعہ  میں علیحدگی پسند  تنظیم پی کےکے    کے شرپسندوں اور حفاظتی ا ہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں  ایک فوجی شہید اور دو زخمی ہو گئے

832079
ترکی: دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 1 ترک فوجی شہید،3 دہشتگرد بھی مارے گئے

 ترک ضلع وان  کے قصبے باش قلعہ  میں علیحدگی پسند  تنظیم پی کےکے    کے شرپسندوں اور حفاظتی ا ہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں  ایک فوجی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

  وان کی مقامی انتظامیہ کے مطابق ، یہ واقعہ باش قلعہ قصبے میں پیش آیا جہاں ایک آپریشن کے دوران  دہشت گردوں  سے مُد بھیڑ میں  ایک ترک فوجی شہید اور دو معمولی زخمی ہوئے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  اسی جھڑپ  میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ   مادر وطن کے دفاع اور  عوام کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے  یہ آپریشن جاری رہے گا۔

 حالیہ کاروائی کے دوران  دہشتگردوں   کے زیر استعمال ، کلاشنکوف، پستولیں ،3 دستی بم  ،کمپیوٹرز،موبائل فونز،کیمرے  اور دیگر اشیا٫ بھی قبضے میں لی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں