ہم ترکی کا احترام کرتے ہیں: الیکسس چپراس

ہم ترکی کے یورپی یونین سفر کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے اور ایک علاقائی طاقت کے طور پر ترکی کا احترام کرتے ہیں: چپراس

829244
ہم ترکی کا احترام کرتے ہیں: الیکسس چپراس

یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس نے کل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ  واشنگٹن میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چپراس نے ترکی کے نیٹو میں رہنے کی ضرورت پر اور یورپی یونین  کے ساتھ مذاکراتی عمل  کے دوام کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔

چپراس نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ کانفرنس  میں شرکت کی اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ترکی کے نیٹو کا حصہ بننے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

چپراس نے مزید کہا کہ ہم ترکی کے یورپی یونین سفر کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم ایک علاقائی طاقت کے طور پر ترکی کا احترام کرتے ہیں اور اس کے یورپی پس منظر کی طرف رجوع کرنے  کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔ ترکی کے لئے یورپی یونین کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔

ایک ایسے دور میں کہ جب ترکی اور امریکہ کے درمیان ویزے کا بحران جاری ہے الیکسس چپراس  کے  بیانات مرکز توجہ بنے ہیں۔



متعللقہ خبریں