ترکی کے روس کے ساتھ کثیر الجہتی  تعلقات ہیں:اسماعیل قاہرمان

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرمان بین الپارلیمانی اتحاد اجلاس کے دائرہ کار میں اپنے روسی ہم منصب ویاچسلاف وولودین کے ساتھ ملاقات کی

827066
ترکی کے روس کے ساتھ کثیر الجہتی  تعلقات ہیں:اسماعیل قاہرمان

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرمان بین الپارلیمانی اتحاد اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ   کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنی مصروفیات کے دوران اپنے روسی ہم منصب ویاچسلاف وولودین کے ساتھ ملاقات کی۔

بین الوفود مذاکرات میں ترکی۔ روس تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ترکی کے اسمبلی اسپیکر اسماعیل قاہرمان  نے ترکی کے روس کے ساتھ کثیر الجہتی  تعلقات پر زور دیا۔

اجلاس میں شام کی حالیہ صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

قاہرمان نے اپنے وفد کے ہمراہ بعد ازاں عراق کے اسمبلی اسپیکر سلیم جیبوری کے ساتھ ملاقات کی۔

بین الوفود مذاکرات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ، ریپبلکن موومنٹ پارٹی اور نیشنلسٹ پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں