ترک فوجی دستوں اور سازو سامان کی عدلیب کو ترسیل تواتر سے جاری

ترک دستوں کی اولین طور پر  شام ۔ ترکی سرحدوں پر دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے زیر قبضہ آفرین  تحصیل کے جوار میں  تعیناتی کی جارہی ہے

826771
ترک فوجی دستوں اور سازو سامان کی عدلیب کو ترسیل تواتر سے جاری

ترک مسلح افواج  کی شام کے شہر عدلیب میں کشیدگی میں گراوٹ لانے  والے علاقے میں چیک پوسٹوں کے قیام کے زیر مقصد فوجی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

ترک مسلح افواج کی گاڑیوں پر مشتمل  ایک قافلہ  کل رات خطائے کی تحصیل ریحانلی  سے  عدلیب پہنچا ہے۔

گزشتہ روز  شروع ہونے والے فوجی ترسیل کے عمل  کا تواتر سے جاری رہنے کی توقع کی جاتی ہے۔

ترک دستوں کی اولین طور پر  شام ۔ ترکی سرحدوں پر دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے زیر قبضہ آفرین  تحصیل کے جوار میں  تعیناتی کی جارہی ہے۔

شام میں  فائر بندی  کے حوالے سے دیگر ضامن ممالک ایران اور روس  کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے دائرہ کار میں  سر انجام پانے والی عسکری ترسیل  کا عمل عدلیب ۔ آفرین کے  جوار میں جاری رہے  گا۔

دوسری جانب مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے ریحانلی  میں فوجی چوکیوں کا معائنہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے  لیفٹنٹ جنرل اسماعیل متین اور فوجی حکام سے عدلیب کو فوجی کمک کی ترسیل کے حوالے سے آگاہی  حاصل کی۔

 

 



متعللقہ خبریں