حماس اور الفتح کا اتحاد انتہائی خوش کن اور خوش آئند عمل ہے، ترک وزیر خارجہ

چاوش اولو نے  حماس کے سیاسی بیورو کے صدر اسماعیل خانیہ اور فلسطینی وزیر خارجہ ریاض  مالکی کو ٹیلی فون پر  مبارکباد پیش کی ہے

826797
حماس اور الفتح کا اتحاد انتہائی خوش کن اور خوش آئند عمل ہے،  ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ فلسطینی طرفین کے  درمیان  طے پانے والے معاہدے سے اس ملک کی تقسیم  ختم ہو گئی ہے۔

چاوش اولو نے  حماس کے سیاسی بیورو کے صدر اسماعیل خانیہ اور فلسطینی وزیر خارجہ ریاض  مالکی کو ٹیلی فون پر  مبارکباد پیش کی ہے۔

ترک وزیر نے  اس موقع پر کہا کہ "فلسطین کا  سلسلہ امن میں اسرائیل کے سامنے ایک مجموعے کے طور پر آنا  فلسطینی عوام کے حقوق کو عالمی پلیٹ فارم پر   طاقتور ترین طریقے سے پیش کر سکنے کے اعتبار سے  لازم و ملزم  ہونے کا ہم نے بار ہا  ذکر کیا ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے درمیان صلح اور اتفاق  و سلوک پیدا ہونے  پر  حد درجے خوش ہیں۔"

انہوں نے علاوہ ازیں یہ بھی کہا کہ  اس معاہدے کا اب  عملی طور پر بھی مظاہرہ  کیا جانا چاہیے۔  دارالحکومت القدس ہونے والے ایک خود مختار اور  آزاد مملکت فلسطین کے قیام  پر مبنی دو مملکتی  حل کے  پیش نظر کی  مصمم طریقے سے  تائید کی جانی چاہیے۔ آئندہ کے سلسلے میں بھی  ترک عوام اور حکومت  فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں