ترکی: غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی بھاگنے کی کوشش ناکام،جینڈرمیری نے دھر لیا

ترک ضلع ساکاریہ  سے افغان ،پاکستانی اور اوزبک تارکین وطن پکڑے گئے جنہیں بھاگنے کی کوشش کے دوران جینڈر میری نے دھر لیا

826434
ترکی: غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی  بھاگنے کی کوشش ناکام،جینڈرمیری نے دھر لیا

ترک ضلع ساکاریہ  سے افغان ،پاکستانی اور اوزبک تارکین وطن پکڑے گئے۔

 یہ تارکین  وطن  ایک    بند پٹرول پمپ   میں موجود تھے جنہیں دیکھنے کے بعد ترک شہریوں نے جینڈر میری کوا طلاع دی ۔

اس اطلاع پر جینڈر میری نے   بر وقت کاروائی کی    جن سے  یہ تارکین وطن فرار ہونے کی کوشش میں  قریب واقع کھیتوں میں جا گھسے مگر حفاظتی  حکام نے انہیں  پکڑ لیا  ۔

بعد ازاں ان تارکین وطن کو   جینڈر میری ہیڈ کوارٹرز لایا گیا جہاں   انہیں کھانے پینے  کی چیزیں اور بیماروں  کو طبی امداد فراہم  کی گئی ۔

  جینڈر میری  اب ان تارکین  وطن کو  اس حال میں ترک کرنے والے  ایجنٹوں  کے تعاقب میں ہے ۔



متعللقہ خبریں