شام میں کنٹرول چوکیوں کے قیام کے لئے ترک مسلح افواج کی کاروائیاں جاری
ترک فورسز ادلیب کے اندرونی علاقوں میں جبکہ روسی فورسز علاقے کے خارجی حصوں میں کنٹرول چوکیاں قائم کریں گی
![شام میں کنٹرول چوکیوں کے قیام کے لئے ترک مسلح افواج کی کاروائیاں جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/56f5/134d/9af3/59df0b4f613b2.jpg?time=1719057716)
ترکی کی مسلح افواج ، شام کے سکیورٹی زون ادلیب میں فائر بندی پر نگاہ رکھنے کے لئے متوقع کنٹرول چوکیوں کی تشکیل کے لئے تحقیقی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکی کی مسلح افواج شام میں فائر بندی کے ضامن ممالک کی مسلح افواج کی یونٹوں پر مشتمل، کشیدگی کو کم کرنے والی 'کنٹرول فورس' میں شامل ہے اور ادلیب میں کشیدگی کو کم کرنے اور سکیورٹی کی نگرانی کے لئے کنٹرول چوکیوں کے قیام کے لئے تحقیقی کاروائیوں کو 8 اکتوبر سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترک فورسز ادلیب کے اندرونی علاقوں میں جبکہ روسی فورسز علاقے کے خارجی حصوں میں کنٹرول چوکیاں قائم کریں گی۔
ترک فوجی عناصر کی علاقے میں منتقلی کے اہداف، انتظامیہ ا ور مخالفین کے درمیان فائر بندی کو موئثر بنانے، جھڑپوں کے خاتمے، انسانی امداد کی رسائی، بے گھر ہونے والے افراد کی علاقے میں واپسی میں تیزی اور بحران کے پُر امن حل کے لئے موزوں شرائط کی تشکیل کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانا ہے۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719057716)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719057716)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی