بوسنین اقلیت ہمارے لئے عزیز و اقارب سے بڑھ کر ہے: صدر رجب طیب ایردوان

ہم ترک کاروباری حضرات کی سربیا میں مزید سرمایہ کاری کے عزم پر نہایت مسرت کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

825644
بوسنین اقلیت ہمارے لئے عزیز و اقارب سے بڑھ کر ہے: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سربیا کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنی مصروفیات کے دوران بوسنیائی قومی اقلیتی کونسل کے  سربراہ سلیمان اُگلانین  کے ساتھ ملاقات کی۔

بعد ازاں بوسنیائی اقلیتی کونسل سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سانجاق کے شہریوں اور سربیا کی بوسنین اقلیت کو ہم صرف اپنے اقارب کے طور پر ہی نہیں دیکھتے بلکہ یہ ہمارے لئے اس سے بڑھ کر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بوسنیائی اقلیت ، اپنے حقوق کو سربیا کے قانون اور آئین کے دائرہ کار میں حاصل کر سکتی ہے کیونکہ سربیا یورپی ممالک  کے درمیان ترقی یافتہ  ترین قوانین رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

صدر ایردوان نے اس موضوع پر بوسنیائی اقلیتی کونسل کے سربراہ سلیمان اُگلانین   کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم، سانجاق میں ترک سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے مصروفِ عمل ہیں ۔

گذشتہ روز بلغراد میں ٹریڈ فورم سے خطاب کی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ترک کاروباری حضرات کی سربیا میں مزید سرمایہ کاری کے عزم پر نہایت مسرت کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر جیسے متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں