ترکی میں ڈیموکریسی کی حمایت کرنےاورحکومتِ ترکی کا ساتھ دینے پرحکومتِ پاکستان کے مشکورہیں: بیکربوزداع

نائب وزیراعظم  بیکر بوز داع نےترکی اور پاکستان کے درمیان موجود قریبی اوردوستانہ تعلقات  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے  خلاف جدو جہد پر حمایت کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں

824225
ترکی میں ڈیموکریسی کی حمایت کرنےاورحکومتِ ترکی کا ساتھ دینے پرحکومتِ پاکستان کے مشکورہیں: بیکربوزداع

نائب وزیراعظم  اور حکومت  کے ترجمان  بکر بوزداع  نے پاکستان سے آئے ہوئے  اخباری نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم  بیکر بوز داع نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان موجود قریبی  اور دوستانہ تعلقات  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے  خلاف جدو جہد پر حمایت کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی اور پاکستان   نے کھٹن حالات میں بھی  ڈیمو  کریسی  سے منہ ن نہیں  موڑا ہے  بلکہ ڈیمو کرسی  کیراہ میں کھڑی ہونے والی تمام رکاوٹوں کے خلاف  اپنی جدو جہد جاری رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریسی  ملک کو مضبوط  نانے والے سب سے اہم عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں 15  جولائی 2016 کو دہشت گرد تنظیم فیتو نے   ڈیموکریسی  کا تختہ الٹنے  کی کوشش کی جسے عوام نے ناکام بنادیا ۔

اس موقع پر  حکومتِ پاکستان نے   حکومتِ ترکی اور صدر کا بھر پور ساتھ دیا  جس پر ہم حکومتِ پاکستان، پاکستان کے منتظمین   اور پاکستانی عوام کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت  گرد تنظیم  فیتو  کے خلاف جدو جہد میں   حکومت پاکستان کے تعاون  کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان    میں فیتو کے اسکولوں    کو  ترک   معرف  فاونڈیشن  کے حوالے کردیے گئے ہیں  جو کہ بہت اہم  پیش  رفت ہے  اور ہم اس پر بھی حکومتِ پاکستان کے مشکور ہیں۔



متعللقہ خبریں