صدر ایردوان کا دورہ ایران،شمالی عراق پر تبادلہ خیال کا قوی امکان

صدر رجب طیب ایردوان  آج  تہران روانہ ہوں رہے ہیں  جہاں وہ ایران کی مذہبی اور سیاسی قیادت سے شمالی عراق کے ریفرنڈم اور دیگر اہم معاملات پر  ملاقات کریں گے

819734
صدر ایردوان کا دورہ ایران،شمالی عراق پر تبادلہ خیال کا قوی امکان

 صدر رجب طیب ایردوان  آج  تہران روانہ ہوں رہے ہیں  جہاں وہ ایران کی مذہبی اور سیاسی قیادت سے شمالی عراق کے ریفرنڈم اور دیگر اہم معاملات پر  ملاقات کریں گے۔

حالیہ  عرصے کے دوران، علاقائی  ممالک  کی جانب سے اثر و رسوخ کے حصول کی دوڑ کے ضمن میں باہمی تعلقات میں کشیدگی دیکھی  جا رہی ہے لیکن، گزشتہ ماہ اُنھیں  شمالی عراق  کے ریفرینڈم کی مخالفت نے ایک مشترکہ بنیاد فراہم کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ ایران اور عراق کے ساتھ ساتھ ترکی میں بھی کُرد اقلیت بڑی تعداد میں آباد ہے۔

 ایک پیش رفت یہ دیکھی گئی ہے کہ عراقی فوج نے حال ہی میں ترکی کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیا ہے۔

دورے سے قبل،  ترک صدر نے گزشتہ  روز پارلیمان سے خطاب میں کہا ہے کہ شمالی عراق میں ریفرنڈم کا بحران ہمارے خطے   کی صورت حال مزید کشیدہ کر دے گا۔

 واضح رہے کہ صدر ایردوان کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایرانی اور ترک افواج  شمالی عراق   کی  سرحدوں کے  گرد جمع ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں