ایران اور ترکی کو ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے، صدر روحانی

آج دونوں ملک سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی تعلقات  کے معاملے میں ایک اچھی سطح پر ہیں۔  فوجی اور دفاعی شعبوں میں بھی باہمی تعلقات کو  فروغ دینے کے لیے ہمیں   کوششیں صرف کرنی ہوں گی

819098
ایران اور ترکی کو ہر شعبے میں تعاون  کو فروغ دینا چاہیے، صدر روحانی

ایران کا سرکاری دورہ کرنے والے ترک مسلح  افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار  کو صدر  حسن روحانی نے  تہران کے  صدارتی محل میں شرف ملاقات بخشا۔

روحانی   نے اس موقع پر کہا کہ "آج دونوں ملک سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی تعلقات  کے معاملے میں ایک اچھی سطح پر ہیں۔  فوجی اور دفاعی شعبوں میں بھی باہمی تعلقات کو  فروغ دینے کے لیے ہمیں   کوششیں صرف کرنی ہوں گی۔"

ترکی  اور  ایران   کے علاقے میں  دو بنیادی ممالک   ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے روحانی نے کہا کہ علاقے کو در پیش مشترکہ خطرات اور مفادات کے دائرہ کار میں ہمیں باہمی  تعاون کو   مزید   تقویت دینی چاہیے۔

اس   ضمن میں انسداد دہشت گردی  اور سرحدی  تحفظ  کا قیام   اہم اہداف میں شامل ہونے کا ذکر کرنے والے روحانی  کا کہنا تھا کہ ہمیں    چاہیے  کہ ایک دوسرے  کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے  ملکی تحفظ و استحکام کو مزید  تقویت دیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ جغرافیائی سرحدوں کو بگاڑنے سے  علاقائی سلامتی  اور استحکام کو  نقصان   پہنچے گا۔

مسلح افواج کے سربراہ  جنرل خلوصی آکار نے بھی اس موقع پر کہا کہ فوجی  میدان  میں تعاون    میں مزید گہرائی  علاقائی  استحکام میں  اہم سطح کی خدمات فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ترک اور  ایرانی  مسلح افواج  کے  باہمی تعاون  کو  غیرقانونی نقل مکانی، انسداد  منشیات اور خطے کی سلامتی    جیسے معاملات میں   مزید  مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں