صدر رجب طیب ایردوان کا میوزک کنسرٹ کے دوران ہلاک ہونے والے کے لواحقین سے اظہار تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران ہونے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

818724

انھوں نے کہا کہ ہم لاس ویگاس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ہماری تمنا ہے کہ اس قسم کے افسوسناک واقعات دوبارہ منظر عام پر نہ آئیں ۔ہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور امریکی عوام سے تعزیت کرتےہیں  ۔

 نائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان بیکر بوز داع  نے بھی اس حملے کی سخت  الفاظ میں مذمت کی ہے

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل کے احاطے میں میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

متعللقہ خبریں