سانحہ کربلا کے مرتکب اپنے ضمیر کی قید میں بند ہیں، مفتی اعظم

کربلا سے  ملنے والا سب سے اہم سبق اتحادو یکجہتی اور بھائی چارہ ہے

817403
سانحہ کربلا کے مرتکب اپنے ضمیر کی قید میں بند ہیں، مفتی اعظم

کربلا  میں پیش آنے والے  دردناک  واقعات کے زخم اس روز کی طرح آج بھی تازہ ہیں۔

محکمہ مذہبی امور  نے استنبول میں "محرم افطاری و کربلا شہدا ء کی یاد " کے نام سے منعقدہ ایک تقریب کا اہتمام   کیا۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ  علی ایر باش نے  اس موقع پر کہا کہ ہمیں کربلا سے اتحاد و یکجہتی، وحدت اور بھائی  چارے کا پیغام حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ِ محرم  الحرام، عاشور اور کربلا کے واقعات  چاہے کسی بھی مذہب و مسلک  سے تعلق ہی کیوں  نہ رکھتے ہوں یہ تمام تر مسلم   اُمہ  کے لیے اہمیت رکھتے ہیں، یہ ہمارے مشترکہ نظریات اور عناصر کی افادیت ہیں۔ کربلا میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھانے والےاپنے  ضمیر  کی  قید میں بند ہیں،  سانحہ کربلا کے کرب  کو اپنے  دلوں کی گہرائیوں میں محسوس کرنے والے مسلمانوں پر  اہم سطح کے فرائض  عائد ہوتے ہیں۔

علی ایر باش کا کہنا تھا کہ کربلا سے  ملنے والا سب سے اہم سبق اتحادو یکجہتی اور بھائی چارگی ہے۔ اگر ہم اس سبق   پر عملی جامہ نہیں پہناتے تو ہمیں اس جیسے ماتموں اور کرب  کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں