دارالحکومت انقرہ سےجلد ہی غیر ممالک کو براہ راست پروازوں کا آغاز

ٹرکش ائیر لائین   آپریشنل ڈرایکٹر   ایم اِلکر  آوجی  نے کہا ہے کہ  29 اکتوبر  کو جرمنی کے شہر  فرنکفرٹ   کے لیے ہفتہ میں تین پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے

816777
دارالحکومت انقرہ سےجلد ہی غیر ممالک کو براہ راست پروازوں کا آغاز

ٹرکش ائیر لائین نے   دارالحکومت انقرہ    سے غیر ممالک کو نئے سرے سے  براہ راست پروازوں  کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرکش ائیر لائین  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  انقرہ سے غیر ممالک کو پہلی پرواز 29 اکتوبر  کو روانہ ہوگی۔

ٹرکش ائیر لائین   آپریشنل ڈرایکٹر   ایم اِلکر  آوجی  نے کہا ہے کہ  29 اکتوبر  کو جرمنی کے شہر  فرنکفرٹ   کے لیے ہفتہ میں تین پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ 30 اکتوبر کو  جرمنی کے شہر برلن  اور 31 اکتوبر  کو آسڑیا  کے شہر ویانا  کےلیے ہفتے میں دو پروازوں کا  براہ راست سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آئندہ انقرہ سے   جرمنی کے شہر  ڈوسلڈورف  اور ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کے لیے  براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا اور اس کے علاوہ بھی دیگر شہروں  کے لیے  بھی براہ  راست پروازوں کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں