ریفرنڈم منسوخ نہ کیا گیا تو یہ سنگین نتائج پیدا کرے گا، ابراہیم قالن

اس فاش غلطی اور اقدام سے   فوری طور پر پیچھے قدم ہٹانے  کی ضرورت ہے

812659
ریفرنڈم منسوخ نہ کیا گیا تو یہ سنگین نتائج پیدا کرے گا، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن   نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر شمالی عراق میں  متنازعہ ریفرنڈم کو منسوخ نہ کیا گیا تو یہ سنگین نتائج پیدا کرے گا۔

ابراہیم قالن نے  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں  منعقدہ قومی سلامتی کونسل اور کابینہ کے اجلاس  کے بعد  تازہ صورتحال کے  حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر  اپنے جائزے پیش کیے۔

خطے میں نئے بحران پیدا ہو سکنے پر خبر دار کرتے ہوئے قالن نے کہا کہ  اس فاش غلطی اور اقدام سے   فوری طور پر پیچھے قدم ہٹانے  کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں   انہوں نے  یہ بھی کہا ہے کہ" اس چیز کی یاد دہانی  کرانا بارآور ہو گا کہ ترکی ہمیشہ عراقی کرد  باشندوں  کے شانہ بشانہ  ہے۔ "

 

 



متعللقہ خبریں