شمالی عراق کا ریفرنڈم قانونی حیثیت نہیں رکھتا، ترک قومی سلامتی کونسل

تمام تر انتباہ کے باوجود اس  چیز پر عمل درآمد کرنے کی صورت میں ترکی بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں کی رو سے حاصل ہونے والے اپنے حقوق کا تحفظ کرے گا

812443
شمالی عراق کا ریفرنڈم قانونی حیثیت نہیں رکھتا، ترک قومی سلامتی کونسل

قومی سلامتی کونسل   کا کہنا ہے کہ عراقی کردی علاقائی انتظامیہ  کی جانب سے عوامی  رائے دہی کروانا ایک جائز فعل نہیں ہے۔

سلامتی کونسل کے صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں تین گھنٹے تک جاری رہنے والے  اس اہم  اجلاس کے بعد  ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کی جانب سے 25 ستمبر کو  منعقد کرایا جانے والا  ریفرنڈم  ایک  جائز فعل نہیں ہے جسے قبول نہیں کیا جائیگا۔

اعلامیہ میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ ریفرنڈم ترکی کی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتا ہے،  لہذا   تمام تر انتباہ کے باوجود اس  چیز پر عمل درآمد کرنے کی صورت میں ترکی بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں کی رو سے حاصل ہونے والے اپنے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

اعلامیہ میں  اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ترکی  شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ اور مرکزی عراق حکومت کے درمیان در پیش مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں