ترکی:ارزنجان اور استنبول سے سینکڑوں غیر ملکی تارکین وطن گرفتار

جینڈر میری نے  ترک ضلع ارزنجان سے  176 افغانی اور استنبول پولیس نے 163 غیر ملکی گرفتار کیے جو کہ یورپ جانا چاہتے تھے

811389
ترکی:ارزنجان اور استنبول سے سینکڑوں غیر ملکی تارکین وطن گرفتار

 ترک ضلع ارزنجان  میں  50 مسافروں کی گنجائش کی حامل ایک بس سے  176 افغانی تارکین وطن پکڑے گئے۔

 جینڈرمیری   نے  معمول    کے گشت کے دوران ایک  مشتبہ بس کو روکا  جس کی تلاشی لینے پر  اس میں سے  176 افغانی شہری نکلے جو کہ غیر قانونی طورپر ترکی میں  داخل ہو ئے تھے ۔

 استنبول میں  بھی  ایک آپریشن کے نتیجے میں یورپ جانے کے خواہشمند  163 غیر ملکی گرفتار کیے گئے ۔

ان تمام  افراد کو اب ضروری  کاروائی کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں