استنبول کو اقوام متحدہ کا مرکز بنا دیا جائے، صدر ایردوان

اقوام متحدہ  کو   بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا   شرطیہ ہے

809756
استنبول کو اقوام متحدہ کا مرکز بنا دیا جائے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  علاقائی مرکز بننے کی راہ  میں سرعت سے آگے بڑھنے والے استنبول  کو بیک وقت   اقوام متحدہ کا مرکز   بنانے کی بھی پیش کش کی ہے۔

اقوام متحدہ  کی 72 ویں نشست  میں شرکت کی غرض  سے  نیو یارک میں موجود  صدر ایردوان نے  اقوام  متحدہ  کے مرکزی   دفتر  کے سامنے  نئے ٹرکش ہاؤس  کا سنگ بنیاد ڈالنے کی  تقریب میں  شرکت کرتے ہوئے کہا کہ  اراضی اور عمارت  کو توسیع دیتے ہوئے  ترکی کے نقطہ نظر کے مطابق  ٹرکش ہاؤس  کی تعمیر کے فیصلے کو آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے  میں  امید کرتا ہوں کہ یہ  دفتر  اپنے مقاصد کے مطابق خدمات ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اقوام متحدہ  کو   بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا   شرطیہ ہے۔ مثال کے طور پر  امسال کے ایجنڈے میں اصلاحات کا معاملہ بھی شامل ہے تا ہم ،  یہ  ہماری  سوچ سمجھ کے مطابق ہونے والی اصلاحات نہیں ہیں۔ اصل چیز اس  ادارے کے ڈھانچے میں اصلاحات  لانا ہے، جس کو عملی جامہ نہ پہنانے تک  یہ ادارہ مؤثر طریقے سے کام نہیں کر سکتا۔

صدر ترکی نے   آخر میں  یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی مرکز  بننے کی  راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنے والے استنبول کو اقوام متحدہ کا بھی مرکز بنانے کی پیش  کش کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں