صدرایردوان کی نیویارک میں مصروفیات،اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت  کےلیے امریکہ میں موجود  صدر رجب طیب ایردوان  نے مختلف رہنماوں سے ملاقات کی جن میں علاقائی و عالمی مسائل پر گفتگو ہوئی

809515
صدرایردوان کی نیویارک میں مصروفیات،اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت  کےلیے امریکہ میں موجود  صدر رجب طیب ایردوان  نے   مختلف رہنماوں سے ملاقات کی ۔

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ سے بند کمرے میں  ہونے والی  ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی  جس میں ایس -400 دفاعی نظام،شام اور عراق کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

 بعد ازاں  ترک صدر نے ریاست مینے سوٹا  کے صومالی نژاد  رکن پارلیمان  الہان عمر  ، یہودی   انجمنوں کے  نمائندوں    سے ملاقات کی ۔

 عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران  شمالی عراق کی تازہ ترین صورت حال، ریفرنڈم اور دیگر اہم موضوعات پر غور کیا گیا ۔

 جناب ایردوان نے کہا کہ عراق کی  آئینی عدالت کی طرف سے ریفرنڈم     کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا   قابل تائید ہے۔

 



متعللقہ خبریں