وزیر اعظم بن علی یلدرم کی عراقی ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات

عراقی وزیر اعظم، نہ صرف بغداد انتظامیہ بلکہ عالمی برادری اس ریفرنڈم کی مخالفت  کر رہی ہے

808167
وزیر اعظم بن علی یلدرم کی عراقی ہم منصب  سے ٹیلی فونک ملاقات

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے عراقی  وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس  دوران وزیر اعظم  ترکی  نے 14ستمبر کے روز عراق میں  ہونے والے دہشت گرد حملے  کہ جس میں 80 سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے تھے  کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اپنے ہم منصب سے اظہار تعزیت کیا۔

ٹیلی فون  پر بات چیت میں  عراقی کردی علاقائی انتظامیہ  کی جانب سے  25 ستمبر کو علاقے میں ریفرنڈم کروانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

جناب بن علی یلدرم نے  اس طرف اشارہ دیا کہ  یہ  کوشش شروع   سے لیکر آخر تک  ایک غلط اقدام ہےعربیل انتظامیہ  کو اس چیز سے باز رکھنے کے لیے  ہمیں مل جل کر کاروائیاں کرنی ہوں گی۔

اس دوران  عراقی وزیر اعظم  نے کہا کہ  نہ صرف بغداد انتظامیہ بلکہ عالمی برادری بھی  اس ریفرنڈم کی مخالفت  کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس ریفرنڈم  میں  آزادی  کے حق میں فیصلہ  کیا جاتا ہے تو بھی  ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں  کریں گے، ہم اس سلسلے میں  ترکی کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں