نائب وزیراعظم رجب آقداع کی میانمار کے مسلمانوں کے لیے امداد کی اپیل

نائب وزیراعظم رجب آقداع نے ٹی آر ٹی نیوز  کے لائیو پروگرام  میں آراکان کے مسلمانوں  کی امداد کے بارے میں  شروع کردہ امدادی مہم کے بارے میں معلومات فراہم کیں

807806
نائب وزیراعظم  رجب آقداع  کی میانمار کے مسلمانوں کے لیے امداد کی اپیل

نائب وزیراعظم  رجب آقداع  نے تریک باشندوں سے   میانمار  کے مسلمانوں    کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے ٹی آر ٹی نیوز  کے لائیو   پروگرام  میں آراکان کے مسلمانوں  کی امداد کے بارے میں  شروع کردہ امدادی مہم کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے  آرکان میں ہونے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ اس ظلم و ستم کے بارے  میں سب سے پہلے آواز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اٹھائی تھی۔  انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے دنیا بھر  کی توجہ ان مظالم کی جانب  مبذول  کروانے کے لیے تیس سے زاہد ممالک کے رہنماؤں سے  بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ترک باشندے آرکان کے مسلمان باشندوں  کو ہر ممکنہ امداد ا فراہم کرنے کے لیے  تیار ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ آراکان کے مسلانوں کی امداد کے لیے وزیراعظم کے ہنگامی اور آفت کوارڈی نیٹر  ادارے کے علاوہ ترک  ہلال احمر  اور بیس کے قریب  ترک این جی اوز نے   امدادی مہم کا  آغاز کررکھا ہے۔  انہوں نے ترک باشندوں سے  امدادی  بینک اکاونٹ  کے علاوہ  مندرجہ ذیل ویب سائٹ  سے بھی رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔ ویب ایڈریس ہے۔ www.arakanasahibcik.org

انہوں نے  میانمار فوج کی جانب سے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ فوج کی جانب سے  کسی کو بھی اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیے جانے سے   اس ظلم و ستم کے دوران   کتنے افراد کے ہلاک ہونے کے بارے میں  ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں