کویتی وزیراعظم انقرہ میں،ترک رہنماوں سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے انقرہ میں  کویتی وزیراعظم الشیخ  جابر المبارک ال حمد الصباح کا قصر چانکایہ میں خیر مقدم کیا

806978
کویتی وزیراعظم انقرہ میں،ترک رہنماوں سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے انقرہ میں  کویتی وزیراعظم الشیخ  جابر المبارک ال حمد الصباح   کا خیر مقدم کیا ۔

 سرکاری تقریب    میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے بعد ازاں انہوں نے  قصر چانکایہ میں  بالمشافہ ملاقات کی ۔

 ملاقات کے بعد  وزیراعظم  یلدرم نے مہمان ہم منصب کو   صدارتی  محل کی بالکونی سے  انقرہ کے  بارے میں  معلومات فراہم کیں۔

 


ٹیگز: #کویت , #ترکی

متعللقہ خبریں