ترکی، سیکورٹی آپریشنز میں ایک فوجی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

علاقے میں سیکورٹی قوتوں اور PKK  کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس دوران دو فوجی زخمی ہو گئے

803981
ترکی، سیکورٹی آپریشنز میں ایک فوجی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع بن گیول  کی تحصیل کے نواحی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف  آپریشنز میں ایک فوجی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

علاقے میں سیکورٹی قوتوں اور PKK  کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس دوران دو فوجی زخمی ہو گئے۔

اسپتال داخل کیے جانے والے ان  دو زخمیوں میں سے ایک تمام تر کوششوں کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام ِ شہادت نوش کر گیا۔

دوسری جانب ضلع دیار باکر  کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 4 دہشت گرد   ہلاک ہو گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں