ترکی: PKK کے ساتھ جھڑپوں میں ایک شہید

25 سالہ مریچ  انقرہ کے   گلخانے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں 17 روز تک زندگی موت کی کشمکش  کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

798411
ترکی: PKK کے ساتھ جھڑپوں میں ایک شہید

ترکی کے ضلع شرناک  میں 11 اگست کو علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم  PKK کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والےجینڈرمیری کے افسر محمد میریچ  زیر علاج ہسپتال میں شہید ہو گئے ہیں۔

25 سالہ مریچ  انقرہ کے   گلخانے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں 17 روز تک زندگی موت کی کشمکش  کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہید فوجی افسر کو ابھی فرائض کا آغاز کئے ایک سال کا عرصہ گزرا تھا۔

احمد حامدی فوجی جامع مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید  کو کارشی یاکا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔


ٹیگز: #ترکی , #شہید

متعللقہ خبریں