دہشت گرد تنظیم فیتو بڑی طاقتوں کی کٹھ پتلی ہے، صدر ایردوان

سلطان  الپ ارسلان   اور سلطان کلچ ارسلان   نے جن کے خلاف جنگ کی تھی  وہی جنگ ہم نے 15 جولائی کو لڑی ہے

797217
دہشت گرد تنظیم فیتو بڑی طاقتوں کی کٹھ پتلی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم  فیتو بڑی طاقتوں کی کٹھ پتلی ہے۔

جناب ایردوان نے ضلع مش میں اناطولیہ کی  فتح  ملازگرت کی 1071 ویں  سالانہ یاد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "سلطان  الپ ارسلان   اور سلطان کلچ ارسلان   نے جن کے خلاف جنگ کی تھی  وہی جنگ ہم نے 15 جولائی کو لڑی ہے۔  یہ عثمان غازی ، فاتح سلطان مہمت اور سلطان عبدالحمید  ثانی خان   کی  لڑی گئی جنگوں سے مختلف نہیں  حتی غازی مصطفی ٰ کمال پاشا  کی   جنگ بھی انہی طاقتوں کے خلاف تھی۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی کھیل اور چال ہے   محض اس کی کہانی اور کردار مختلف ہیں۔ اس کھیل میں فیتو کٹھ پتلی کا کردار ادا کر رہی ہے۔  اسی طرح PKK، وائے  پی جی، پی وائے ڈی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں بھی  بڑی طاقتوں کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ سب ہمارے وطن پر گندی نگاہیں گاڑنے والوں کے آلہ کار ہیں۔ ہماری جدوجہد ان آلہ کار کے خلاف نہیں بلکہ ان کے پیچھے کار فرما قوتوں سے ہے۔

صدر ترکی نے مزید کہا کہ "تاریخ بھر کے دوران اناطولیہ  سات بڑی طاقتوں    کو منہ کی دکھانے والی ایک طاقت رہ ہے۔ الپ ارسلان  کے ملازگرت   معرکے میں    کفن کو اس  قوم کی سربراہی کرنے والے  ہر لیڈر  کی کمر پر بھی  رہا ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں