شہیدوں کا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گا: صدر ایردوان

انہوں  نے ان خیالات  کا  اظہار  استنبول میں  جنڈا مری  اورت محکمہ پولیس   کے حوالے کیے جانے والے موٹر سائیکلوں  کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

796813
شہیدوں کا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ آج تک کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں گیا ہے ۔

انہوں  نے ان خیالات  کا  اظہار  استنبول میں  جنڈا مری  اورت محکمہ پولیس   کے حوالے کیے جانے والے موٹر سائیکلوں  کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج تک کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں گیا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ ہی دہشت گردوں کی کاروائیوں  کا جوب دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔  ہم  ان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں  اور   ان کا مکمل صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔

صدر ایردوان انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی " ایک پرچم،  ایک قوم،  ایک وطن  ایک مملکت    جیسے نظریات اور اصولوں کو فراموش نہیں  کریں گے۔

یہ  چار عناصر  ہمارے لیے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ہم کبھی بھی اپنی قوم کو تقسیم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔  کسی کو بھی اپنا پرچم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی کو وطن تقسیم کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

ہم ان اصولوں پر مکمل کاربند ہیں اور تا ابد تک کاربند رہیں گے ۔



متعللقہ خبریں