فتح ملازگرت کی سالگرہ پر صدر ایردوان کا پیغام
ملازگرت فتح کے بعد ااناطولیہ پر اپنی حاکمیت قائم کرنے والے ہمارے آباؤ اجداد نے صد ہا سال تک جاری رہنے والی جس تہذیب کی داغ بیل ڈال تھی اس کا احتشام آج بھی قائم و دائم ہے
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اس سرزمین کو وطن کی حیثیت دلانے میں ہمارےآباؤاجداد کی قربانیاں جمہوریہ ترکی کی سب سے بڑی ضمانت ہیں۔
صدارتی پریس مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے 26 اگست فتح ملازگرت کی 946 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
"ترک قوم کے لیے اناطولیہ کے دروازے کھولے والی، اس مقدس سرزمین پر اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے پر مبنی ایک نئی مفاہمت کی حاکمیت کا موقع فراہم کرنے والی "فتح ملازگرت" کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والے ایردوان نے کہا کہ "ملازگرت فتح کے بعد ااناطولیہ پر اپنی حاکمیت قائم کرنے والے ہمارے آباؤ اجداد نے صد ہا سال تک جاری رہنے والی جس تہذیب کی داغ بیل ڈالی تھی اس کا احتشام آج بھی قائم و دائم ہے۔
جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ "اس روز کے بعد سے ابتک ملازگرت کا جذبہ و روح ہماری پیاری قوم کے لیے ہمیشہ ہی وسیلہ الہام رہا ہے۔ انصاف و سخاوت کا دامن کبھی اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑنے والے سلطان الپ ارسلان کی قیادت میں سن 1071 میں اناطولیہ کی سرزمین پر بوئے گئے بیج پلتے بڑھتے ہوئے سات موسموں اور 4 خطوں پر پھیل چکے ہیں۔ ہماری پیاری قوم کے شان و وقار کے ساتھ کامیابیوں سے سرشار ماضی میں ایک نئے دور کے دروازوں کو کھولنے والے معرکہ ملازگرت کو فتح سے ہمکنار کرنے والے ہمارے مشترکہ خیالات اور اقدار، جمہوریہ ترکی کے قیام کے دوران بھی ہمارے لیے رہنما ثابت ہوئی تھیں۔ ہم آج بھی اس فتح کے ساتھ حاصل کردہ الہام، قوم و مملکت کے طور پر ایک عظیم ، طاقتور، خوشحال مستقبل کی نشاط میں کوشاں ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی