دو طرفہ ویزے میں نرمی کی تجویز زیرغور ہے:وزیراعظم یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے  تجویز پیش کی ہے کہ   ترکی او رویتنام کے درمیان سیاحتی شعبےکے  فروغ کےلیے  دو طرفہ   ویزے میں نرمی کی جا سکتی ہے

795960
دو طرفہ ویزے میں نرمی کی تجویز زیرغور ہے:وزیراعظم یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے  تجویز پیش کی ہے کہ   ترکی او رویتنام کے درمیان سیاحتی شعبےکے  فروغ کےلیے  دو طرفہ   ویزے میں نرمی کی جا سکتی ہے ۔

  وزیراعظم نے    دورہ ویتنام کے دوران  VNAنامی خبر رساں ایجنسی  سے گفتگو   میں  اس بات کا  اظہار کرتےہوئے  کہا کہ  دونوں ملکوں کے مابین  سفارتی تعلقات کا سلسلہ 40 سال سے جاری ہے   اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ   اس عرصے میں  پہلی بار مجھے وزیر اعظم کی سطح کا دورہ کرنے کا موقع نصیب ہوا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بہر حال دیر آئے درست آئے،  مجھے     یقین  ہے  کہ  اب دو طرفہ دوروں میں اضافہ ہوگا ،ہمارے درمیان  تجارتی حجم  اس وقت دو ارب ڈالرز کے  لگ بھگ ہے  جسے 2020 تک 4 ارب ڈارلز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 جناب یلدرم  نے کہا کہ ترکی  ایشیا اور یورپ کے دہانے پر واقع ہ ے جو کہ  آسیان کے رکن ملک ویتنام   کے ساتھ  مختلف شعبوں میں  تعاون و سرمایہ کاری کا طالب ہے۔  ترکی  ویتنام کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدے طے کرنے   کےلیے مذاکرات  پر راضی ہے  اوردونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ    دوہرے  ٹیکس کا اطلاق تجارت  میں مشکلات پیدا کرتا ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں