شمالی شام کو دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے کی اجازت نہیں ملے گی: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  شمالی شام کو  دہشتگردوں کی آماج گاہ  بننےکی اجازت ہر گز نہیں ہوگی

794858
شمالی شام کو دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے کی اجازت  نہیں ملے گی: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  شمالی شام کو  دہشتگردوں کی آماج گاہ  بننےکی اجازت ہر گز نہیں ہوگی ۔

 صدر  ایردوان نے یہ بات  اُردن کے دورے پر واپسی کے دوران کہی ۔

انہوں نے  شامی علاقے  عفرین  کے حوالے سے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم  پی کےکے  کی   ذیلی شاخ پی وائی ڈی  کے زیر کنٹرول   اس شہر میں  ترک نواز کرد باشندے مقیم ہیں جسے دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے نہیں دیا جائے گا۔

 صدر نے  شمالی عراقی انتظامیہ     کی طرف سے 25 ستمبر کو  خود مختاری کےلیے  ریفرنڈم کے انعقاد سے متعلق کہا کہ  میں نے  خفیہ ایجنسی کے  مشیر  کو بغداد اور اربیل روانہ کیا  جس کے بعدآج  وزیر خارجہ بھی   عراق جائیں گے۔  شمالی عراق کی خود مختاری  نہ ہمیں اور نہ ہی بعض اسلامی  ممالک  کو مناسب  لگتی ہے  لہذا   اس معاملے میں  قدم اٹھانا پڑے گا۔

 



متعللقہ خبریں