انگیلا مرکل کے بیانات نا قابل قبول ہیں، ترک دفتر داخلہ

اسپین میں ایک مطلوب ملزم کو گرفتاری کے بعد رہا کیے جانے کا معاملہ مرکل کے بیانات کے بعد سامانے آیا ہے

794974
انگیلا مرکل کے بیانات نا قابل قبول ہیں، ترک دفتر داخلہ

وزارتِ داخلہ نے  جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کو انٹر پول کے حوالےسے جواب دیا ہے۔

وزارت  نے  اعلان  کیا ہے کہ "جرمن چانسلر  کا الزام کہ ترکی  انٹرپول    کے امکانات  کا غلط استعمال کرتا ہے" ناقابلِ قبول ہیں۔

ریڈ بلیٹن کے  ذریعے مطلوب ٹی ۔hkpc  دہشت  گرد تنظیم کے رکن ایردوان آک خانلی   کے اسپین میں  زیر حراست لیے جانے کے بعد رہا کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے اعلامیہ میں  اس بات پر زور دیا گیا  ہے کہ   اس  واقع  کا  مرکل کے اعلانات کے بعد  پیش آنا  لمحہ  فکریہ ہے۔

وزارت نے  واضح  کیا ہے کہ آک خانلی  کے خلاف سن 1984 میں  مذکورہ تنظیم کے دو ارکان کے ہمراہ استنبول  میں ایک ایکسچینج آفس پر حملہ کرتے ہوئے  اس کے مالک کو قتل  کرنے اور تنظیم کے لیے مسلح ڈاکے ڈالنے کی طرح کے الزامات    عائد ہیں۔



متعللقہ خبریں