ترکی: دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں آپریشنوں کا سلسلہ جاری
حالیہ ایک ہفتے میں ملک کے اندر کئے گئے ایک ہزار 176 آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کے دعوے کے ساتھ 302 افراد کو حراست میں لیا گیا اور 27 دہشت گردوں کا غیر فعال کر دیا گیا ہے: وزارت داخلہ
ترکی میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت داخلہ نے اندرون ملک آپریشنوں کی فہرست شائع کر دی ہے۔
فہرست کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک کے اندر کئے گئے ایک ہزار 176 آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کے دعوے کے ساتھ 302 افراد کو حراست میں لیا گیا اور 27 دہشت گردوں کا غیر فعال کیا گیا ہے۔
حقاری، بن گیول، توقات، وان اور دیار بکر کے اضلاع میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 12 پناہ گاہوں کو تباہ کیا گیا ہے۔
آپریشنوں میں دہشت گردوں سے متعلق کثیر تعداد میں راکٹ لانچروں، بھاری اسلحے، ایمونیشن اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں بھی تنظیم کے ساتھ رابطے کے دعوے کے ساتھ 616 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے