صدر ایردوان: مسلم اُمہ کو القدس کے معاملے میں اتحاد قائم کرنا چاہیے

شاہ اُردن کے ساتھ آئندہ کے ایام میں فلسطین  کو دی جانے والی  حمایت کے  معاملات  کو زیرِ غور لایا جائیگا

793787
صدر ایردوان: مسلم اُمہ کو القدس کے معاملے میں اتحاد قائم کرنا چاہیے

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو القدس کے معاملے میں  مکمل  طور پر باہمی تعاون   قائم کرنا چاہیے۔

جناب ایردوان  نے  اُردن کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل استنبول  ہوائی اڈے  پر  بیانات دیتے ہوئے کہا کہ " میں خاص طور پر یہ واضح کرنا چاہتا  ہوں کہ ہم  اُردن  کے القدس کے مقدس مقامات کے تحفظ کے حوالے سے کردار کو اہمیت دیتے ہیں، ہم نے  گزشتہ ماہ حرم الاشریف   کے حوالے سے رونما ہونے والے بحران کے دائرہ کار میں اہم سطح پر ڈائیلاگ اور باہمی تعاون قائم کیا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس مقدس  مقام پر اس طرح کے واقعات  دہرائے جائیں، اس کے  لیے تمام تر مسلمانوں کو باہمی تعاون  کا ماحول قائم کرنا چاہیے۔"

انہوں نے بتایا کہ شاہ اُردن کے ساتھ آئندہ کے ایام میں فلسطین  کو دی جانے والی  حمایت کے  معاملات  کو زیرِ غور لایا جائیگا۔

دہشت گرد تنظیم فیتو کے   2016 میں  ناکام بغاوتی اقدام   کے بعد اردن کے ترکی سے قریبی  تعاون پر زور دینے والے صدر ِ ترکی نے کہا کہ میں اس دورے کی وساطت سے  اس ملک کے اعلی حکام کا بذاتِ خود شکریہ ادا کریں گے۔

انہوں نے یہ  بھی بتایا کہ دورے میں اردن کے ساتھ  اقتصادی تعلقات   کو سرمایہ کاری کی بدولت فروغ دیے جانے  پر بھی غور کیا جائیگا۔

صدر ایردوان  نے اظہار  خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی  کی طرح اردن بھی بھاری تعداد میں شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ، اس ملک میں تقریباً دس لاکھ شامی  پناہ گزین آباد ہیں، ہم ان کو درپیش  مشکلات  کو سمجھتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ اس معاملے میں اردن اور ترکی کے خدشات یکساں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں