ترکی سے عسکری تعاون بڑھایا جائے گا:جنرل باقری

ایرانی فوج کے  سربراہ  محمد باقری نے  کہا ہے کہ  انسداد دہشتگردی   کے حوالے سے ترکی سے تعاون کیا جا سکے گا جس  کے  بارے میں   مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے

791802
ترکی سے عسکری تعاون بڑھایا جائے گا:جنرل باقری

ایرانی فوج کے  سربراہ  محمد باقری نے  کہا ہے کہ  انسداد دہشتگردی   کے حوالے سے ترکی سے تعاون کیا جا سکے گا جس  کے  بارے میں   مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔

 باقری  نے  بتایا کہ یہ کسی ایرانی جرنیل   کا اسلامی انقلاب کے بعد  ترکی کا  پہلا دورہ ہے  جس کی منظوری  آیت اللہ خامنہ آئی   نے  دی تھی ۔

 ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ   ترکی کے ساتھ  سرحدی تحفظ اور  فوجی تعاون پر مبنی  مطابقت طے ہو گئی ہے  علاوہ ازیں،  طلبہ کے تبادلے اور  مشترکہ تعلیمی منصوبوں   پر بھی جلد ہی  عمل درآمد شروع ہوگا۔

جنرل باقری نے مزید بتایا کہ انہوں نے ترک مسلح أفواج   کے  سربراہ  جنرل خلوصی آکار کو بھی ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔



متعللقہ خبریں