اسٹونیا اور ترکی دو قریبی اتحادی و دوست ممالک ہیں، وزیر اعظم اسٹونیا

ہم ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت   کے حوالے سے کہیں زیادہ   باہمی  تعاون کو فروغ دینے  کے متمنی ہیں، اسٹونین وزیر اعظم

791178
اسٹونیا اور ترکی دو قریبی اتحادی و دوست ممالک ہیں، وزیر اعظم اسٹونیا

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے یورپی یونین کے موجودہ صدر ایسٹونین وزیر اعظم جیوری راتاس سے ملاقات کی  جو کہ قصر چنکایہ میں سر انجام پائی۔

بلمشافہ  اور بین الاوفود ملاقات کے  بعد مشترکہ پریس کانفرس میں  بن  علی یلدرم نے کہا  ایک ترک فرم  اسٹونیا میں  سرمایہ کاری کرے گی  جس سے آئندہ کے برسوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی  حجم میں   فروغ آئے گا۔

مذاکرات کی میز کے اہم ترین موضوع کے  ہجرت کا مسئلہ ہونے کا کہنے والے مہمان وزیر  اعظم  راتاس کا کہنا تھا کہ انقرہ  کا دورہ کرنا میرے لیے ایک  انتہائی مسرت کی بات ہے۔ ایسٹونیا  اور ترکی کے انتہائی درجے اچھے اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔  ہم نیٹو میں دو اتحادی ملکوں کے طور پر  کام کررہے ہیں۔ اسی حوالے سے نقل مکانی کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔ میں نے شامی مہاجرین کے ترکی میں کیمپوں کا دورہ کیا ہے اور اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات انتہائی  متاثر کن ہیں۔  عالمی دہشت گردی  کے خلاف جدوجہد میں اس  حوالے سے  ترکی نے اہم  سطح کی خدمات ادا کی ہیں۔ ہم ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت   کے حوالے سے کہیں زیادہ   باہمی  تعاون کو فروغ دینے  کے متمنی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں