ایران کی طرف سے ترکی کا ایک اہم دورہ

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ  میجرجنرل محمد باقری  ترکی  کی مسلح افواج  کے سربراہ حلوصی آقار سے ملاقات کے لئے کل ترکی تشریف لا رہے ہیں

789573
ایران کی طرف سے ترکی کا ایک اہم دورہ

ایران کی طرف سے ترکی کا ایک اہم دورہ ۔۔۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ  میجرجنرل محمد باقری  ترکی  کی مسلح افواج  کے سربراہ حلوصی آقار سے ملاقات کے لئے کل ترکی تشریف لا رہے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی İRNA کے مطابق ایرانی وفد اپنے 3 روزہ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی فوجی و سیاسی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔

خبر کے مطابق باقری کے دورہ ترکی کے دوران علاقائی پیش رفتوں ، دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات  اور سرحدی تعاون کے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

جنرل حلوصی آقار اور میجر جنرل  باقری کے مذاکرات کا اہم ترین موضوع دہشتگردی کے خلاف  جد وجہد ہو گا۔



متعللقہ خبریں