ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں فضائی کاروائی کے نتیجے میں چار ٹھکانے تباہ
ترک فوج نے آواشین، باصیان، چوکور جا، زاپ، حرکوک، گارا، متینہ، قندیل ، سناتھ وغیرہ پر ایف ۔ 16 اور ایف۔ 4 لڑاکا طیاروں کے ذریعے 9 مختلف حملے کیے
788676
ترک مسلح افواج کی جانب سے شمالی عراق کے قندیل کے علاقے میں کی جانے والی فضائی کاروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ترک فوج نے آواشین، باصیان، چوکور جا، زاپ، حرکوک، گارا، متینہ، قندیل ، سناتھ وغیرہ پر ایف ۔ 16 اور ایف۔ 4 لڑاکا طیاروں کے ذریعے 9 مختلف حملے کیے۔
اس دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، سازو سامان اور اسلحہ بارود کے گوداموں کو تباہ کردیا گیا۔
ادانہ کے فوجی اڈے انجیرلک سے پرواز کرنے والے 4 ڈراون طیاروں نے ہدف کا تعین کرتے انہیں ٹھیک نشانہ بنا یا ہے۔
اس آپریشن میں دہشت گردوں کی چھ گاڑیوں اور 5 مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔