امید کرتے ہیں شمالی کوریا اورامریکہ کے درمیان کشیدگی کسی جنگ کاروپ اختیار نہیں کرے گی: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں16  ممالک نیو کلئیر اسلحے   کی تیاری میں خطر ناک حد تک   آپس میں دوڑ لگائے ہوئے ہیں۔  ان  میں سے تین ممالک کے پاس   بڑء تعداد   میں   نیو کلئیر  اسلحہ موجود ہے

788571
امید کرتے ہیں شمالی کوریا اورامریکہ کے درمیان کشیدگی کسی جنگ کاروپ اختیار نہیں کرے گی: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  انہیں امید ہے کہ  متحدہ امریکہ اور  شمالی کوریا کے درمیان   کشیدگی  جنگ کا روپ اختیار نہیں کرے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نمازِ جمعہ کے بعد  صحافیوں کے سوالات کا ءجواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں16  ممالک نیو کلئیر اسلحے   کی تیاری میں خطر ناک حد تک   آپس میں دوڑ لگائے ہوئے ہیں۔  ان  میں سے تین ممالک کے پاس   بڑء تعداد   میں   نیو کلئیر  اسلحہ موجود ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شمالی کوریا اور   متحدہ امریکہ کے درمیان  جاری کشیدگی   کسی جنگ کا روپ اختیار نہ کرلے  کیونکہ  یہ جنگ پھر دو ممالک کے درمیان     ہی نہیں   جاری نہیں رہے گی بلکہ  اس میں  دیگر ممالک میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے  حل کرلیا جائے گا۔

روائٹرز سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بحران کو سفارتی سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں لیکن

حال ہی میں امریکہ نے بھی خطے میں ایک جنگی جہاز اور آبدوز کو تعنیات کیا ہے۔ اس نے جنوبی کوریا میں اپنے تھاڈ اینٹی میزائل نظام کو بھی نصب کیا ہے جس سے شمالی کوریا میں شدید غم و غصہ ہے۔

دریں اثنا   چین نے اعلان کیا ہے کہ  امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ کی صورت میں چین غیر جانبدار رہے گا۔

چین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تو چین اس کی اجازت نہیں دےگا۔ چینی سرکاری اخبار کے مطابق، جنگ کی صورت میں اگر شمالی کوریا نے امریکہ پر حملہ کیا تو چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکہ نے پہل کرتے ہوئے شمالی کوریا پر چڑھائی کرکے وہاں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تو پھر چین اسے روکے گا۔

 



متعللقہ خبریں