باتمان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو فوجی شہید

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے پہلے سے نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گی

788677
باتمان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو فوجی شہید

ترکی کے باتمان  کی تحصیل  ساسن میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے پہلے سے نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

دھماکے کی وجہ سے پیدا ہونے والے گھڑے کے نتیجے میں 5 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

باتمان کی تحصیل میں جاری  فوجی آپریشن  کے دوران  صبح سویرے   دہشت گرد رتنظیم  پی کے کے  ایک گروپ  کے ااراکین کے ساتھ جھڑپیں  ہوئی ہیں۔

ہونے والی جھڑپوں میں  ابتدائی اطلاعات کے مطابق  دو فوجی شہید  ہوگئے ہیں  جبکہ علاقے میں  بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن  جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں