دہشت گرد تنظیموں کااصلی مقصد بچوں کو تعلیم اور مذہب سے دور رکھنا ہے : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم  بچوں کے سہانے خوابوں   کو روندتے ہوئے  اور ان  کے مستقبل   کو باہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے

784369
دہشت گرد تنظیموں  کااصلی مقصد بچوں کو  تعلیم  اور مذہب سے دور رکھنا ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے   اسکولوں ، اساتذہ ہدف بناتے ہوئے  سب سے زیادہ  نقصان بچوں کو پہنچایا  جا رہا ہے۔

انہوں نے ان  خیالات کا اظہار   محکمہ مذہبی امور  کے زیر اہتمام  منعقد ہونے والے  مشرقی اور جنوب مشرقی اناطولیہ   طلبا کے موسم گرما کی سرگرمیوں  کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم  بچوں کے سہانے خوابوں   کو روندتے ہوئے  اور ان  کے مستقبل   کو باہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں پہلے   اسکولوں، اساتذہ  کو اپنا ہدف بناتی ہے  تاکہ بچوں کے مستقل  کا ملیا میٹ کیا جاسکے۔  یہ تنظیمیں ہمارے مذہنی رہنماوں اور علما کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں  تاکہ بچوں کو اسکولوں اور مساجد سے دور رکھا جاسکے اور اپنی تنظیموں کا آلہ کار بنایا جاسکے۔ کیونکہ یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مساجد  اور اسکلوں  سے پڑھے ہوئےکبھی بھی دہشت گردوں کے ہتھے نہیں چڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کے جن مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے میدان میں ہے بالکل انہی  مقاصد کو دہشت گرد تنظیم فیتو بھی حاصل کرنا چاہتی ہے۔  



متعللقہ خبریں