گرمیوں کے اختتام پر اقتصادی معاملات ایجنڈے میں پیش پیش ہوں گے، ترک وزیر اعظم

کابینہ   کی از سر نو تشکیل کا معاملہ  زیر بحث  تھا جو کہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے،  اعلی عسکری شوریٰ  کا اجلاس بھی  منعقد ہو چکا ہے

784035
گرمیوں کے اختتام پر اقتصادی معاملات ایجنڈے میں پیش پیش ہوں گے،  ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن علی  یلدرم  نے  اعلان کیا ہے کہ موسم گرما  کے بعد اقتصادیات  پر خصوصی توجہ دیے جانے والے  ایک نئے پروگرام پر عمل درآمد کیا جائیگا۔

جناب یلدرم نے انقرہ میں  اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "موسم گرما کے   اختتام پر  حکومتی ایجنڈے میں اقتصادی امور  نمایاں ہوں گے۔ ہم اس حوالے سے نئی منصوبہ بندی  اور پروگرام  تشکیل دے رہے ہیں، جن  کو عملی جامع پہنایا جائیگا۔

انہوں نے اخباری نمائندوں کے سوال کہ "آپ ایجنڈے کے حوالے سے  اپنے کونسے جائزے پیش کریں گے؟" کے جواب میں کہا کہ کابینہ   کی از سر نو تشکیل کا معاملہ  زیر بحث  تھا جو کہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے،  اعلی عسکری شوریٰ  کا اجلاس بھی  منعقد ہو چکا ہے، آج  کل  ایجنڈے میں  کوئی خاص معاملہ شامل  نہیں،  آپ بھی  ان ایام میں تعطیل منائیں۔

 



متعللقہ خبریں