ترکی، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 فوجی شہید

تنجیلی میں جاری آپریشن میں سیکورٹی  فورسسز کے ساتھ جھڑپ کرنے والے تین دہشت گرد مارے گئے

781457
ترکی، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 فوجی شہید

ضلع دیار بکر  مین دہشت گرد تنظیم PKK  کے دہشت گردوں کی جانب سے  سڑک کنارے نصب  کردہ  دستی ساخت کے بم کے پھٹنے سے  دو فوجیوں شہید جبکہ ایک  فوجی  زخمی ہو گیا۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے   لیجے اور کُولپ  تحصیلوں کی درمیان  شاہراہ پر  نصب کردہ بم بکتر بند گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس واقع کے بعد جائے وقوعہ کو  فوجیوں کی ایک بھاری نفری  کو متعین اور علاقے میں وسیع پیمانے کا آپریشن  شروع کر د یا گیا ہے۔

دریں اثناء تنجیلی میں جاری آپریشن میں سیکورٹی  فورسسز کے ساتھ جھڑپ کرنے والے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں