جرمنی  بھر میں  ایک ترک کا چرچا

برلن میں مقیم 56 سالہ ، 3 بچوں کا باپ اور 60 فیصد تک معذور ترک یعقوب نے راستے میں ملنے والے سونے اور کرنسی سے بھرے بیگ کو بلا تردد پولیس کے حوالے کر دیا

780582
جرمنی  بھر میں  ایک ترک کا چرچا

جرمنی  بھر میں  ایک ترک کا چرچا ۔۔۔

برلن میں مقیم 56 سالہ ، 3 بچوں کا باپ اور 60 فیصد تک معذور ترک یعقوب نے راستے میں ملنے والے سونے اور کرنسی سے بھرے بیگ کو بلا تردد پولیس کے حوالے کر دیا۔

یعقوب 13 سال قبل ایک حادثے کے نتیجے میں معذوری کی وجہ سے ریٹائر ہو گیا تھا اور ماہانہ 362 یورو معذوری الاونس لے رہا ہے۔

اسے اسپارکیس بینک کے سامنے ایک کرنسی سے بھرا بیگ ملا جیسے لیتے ہی یعقوب نے سوچا کہ یہ میرا حق نہیں ہے لہٰذا وہ اسے پولیس کے حوالے کرنے چل پڑا۔

بیگ میں 1100 گرام کی سونے کی ٹکیاں ، 8 عدد تاریخی نقرئی میڈل اور   کرنسی موجود تھی اور اس کا اصل مالک 75 سالہ ریٹائر شخص نکلا۔

بیگ کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ بینک سے سونے اور کرنسی کو لینے کے بعد سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے بیگ کو زمین پر بھول گیا تھا۔



متعللقہ خبریں