بہترین تعطیل وہ ہے جو عوام کیساتھ مل کر گزاری جائے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اق پارٹی کی مرکزی عمارت میں پارٹی کے وزراء اور پارلیمانی نمائندوں کیساتھ ملاقات کی ۔

778774
بہترین تعطیل وہ ہے جو عوام کیساتھ مل کر گزاری جائے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اق پارٹی کی مرکزی عمارت میں پارٹی کے وزراء اور پارلیمانی نمائندوں کیساتھ ملاقات کی ۔

 بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات 50 منٹ جاری رہی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اگر کوئی پارلیمانی نمائندہ تھک گیا ہے  تو پیچھے ہٹ جائے ہم اس کی جگہ نیا نمائندہ منتخب کر لیں گے ۔  انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تعطیل ہو رہی ہے لیکن بہترین تعطیل وہ ہے جو عوام کیساتھ مل کر گزاری جائے  ۔انھوں نے کہا کہ میری زندگی کا فلسفہ عوام کا ساتھ دینا ہے   اور میں ہمیشہ  عوام کا ساتھ دیتا رہوں گا ۔  اصل چیز پارٹی کے ڈھانچے کا احترام کرنا ہے ۔

 انھوں  نے 15 جولائی کو فیتو  کی ناکام بغاوت کے بعد  نافذالعمل  ہنگامی حالات پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہانہ نہیں بنایا جا سکے گا ۔

متعللقہ خبریں