ترک ملت نے پوری دنیا سے یہ قبول کروا لیا کہ ہم اپنی آزادی  کے معاملے میں کوئی ڈھیل نہیں دیں گے

لوزان سمجھوتے کے ذریعے ترک ملت نے اس زمین پر اپنی ہزار سالہ موجودگی کو ہدف بنانے والے سیور معاہدے کو پرزے پرزے کر دیا اور پوری دنیا سے یہ قبول کروا لیا کہ ہم اپنی آزادی  کے معاملے میں کوئی ڈھیل نہیں دیں گے: صدر ایردوان

776629
ترک ملت نے پوری دنیا سے یہ قبول کروا لیا کہ ہم اپنی آزادی  کے معاملے میں کوئی ڈھیل نہیں دیں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے لوزان امن سمجھوتے پر دستخط کی 94 ویں سالانہ یاد کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ " ہر طرح کی  غربت ، کسمپرسی اور ناممکنات  کے باوجود ہماری عزیز ملت کی رقم کردہ داستان نجات، لوزان سمجھوتے کے وسیلے سے ڈپلومیسی اور بین الاقوامی قانون کے شعبے میں رقم ہو چکی ہے"۔

اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ لوزان سمجھوتے کے ذریعے ترک ملت نے اس زمین پر اپنی ہزار سالہ موجودگی کو ہدف بنانے والے سیور معاہدے کو پرزے پرزے کر دیا اور پوری دنیا سے یہ قبول کروا لیا کہ ہم اپنی آزادی  کے معاملے میں کوئی ڈھیل نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل کی طرح آج بھی ہمارا ملک اپنے وجود کو ہدف بنانے والے مختلف حملوں کے مقابل بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ بقا کی اس جنگ میں ہماری طاقت کا سب سے بڑا ماخذ ایک صدی قبل کی طرح آج بھی    عورت، مرد، بچے اور بوڑھے کا فرق کئے بغیر ہماری ملت کا آزادی اور  مستقبل پر غیر متزلزل ایمان ہے۔

صدر ایردوان نے کہا  ہےکہ گذشتہ ہفتے ہم نے 15 جولائی کے خونی  بغاوت کے اقدام کی پہلی سالانہ یاد  منائی، اس بغاوت کے مقابل جس مزاحمت کا مظاہرہ کیا گیا اس نے ایک بار پھر ترک ملت کے کس قدر پُر عزم ہونے اور وطن ،آزادی اور ارادے کے تحفظ کے لئے کیا کچھ کر سکنے کو ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ فوجی وردی میں ملبوس دہشت گردوں کے ہاتھوں بغاوت کی کوشش کے مقابل 80 ملین آبادی کے تمام افراد "واحد حکومت ، واحد ملت، واحد پرچم اور واحد وطن" کے اصول کے ساتھ ایک جگہ جمع ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنی اقدار ، اصولوں اور عزیز ملت کے دلیروں کے ساتھ اپنے اہداف کی طرف بڑھنا جاری رکھے گا۔ لوزان امن سمجھوتے کی 94 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ہم غازی مصطفیٰ کمال اور ان کے دلیر مسلح دوستوں کو تعظیم کے ساتھ یاد کر رہے ہیں اور وطن اور آزدی کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت کے متمنی ہیں۔



متعللقہ خبریں