صدر ترکی کی کویت میں مصروفیات

دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو موجودہ   سطح سے   آگے لیجانے اور  دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو پختگی  دیے جانے   پر مطابقت طے پا گئی ہے

776075
صدر ترکی کی کویت میں مصروفیات

صدررجب طیب ایردوان  نے خلیجی ملکوں کے دورے کی دوسری کڑی کویت میں امیر کویت  شیخ صبا الا احمد الا جبر الا صباح  سے ملاقات کی ۔

کویت  کے   انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے پر امیر کویت الا صباح نے  جناب ایردوان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں دونوں  سربراہان نے بلمشافہ  اور بند کمرے میں ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔

کویت کی سرکاری خبر ایجنسی قُونہ  کے مطابق  خطے کی تازہ پیش رفت اور مشترکہ مسائل  پر غور کیے جانے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  سمیت دونوں ملکوں کے مفادات   کے حوالے سے  معاملات  پر غور کیا  گیا ہے۔

ایجنسی نے اطلاع دی  ہے کہ دوستانہ اور مخلصانہ ماحول  میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو موجودہ   سطح سے   آگے لیجانے اور  دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو پختگی  دیے جانے   پر مطابقت طے پا گئی ہے۔

صدر ِ ترکی نے  بعد ازاں  امیر  کویت کی جانب سے ان کے اعزاز میں  دیے گئے  عشائیہ میں شرکت کی۔  اس دوران بھی پریس کو  شمولیت کی اجازت نہ دی گئی۔

 



متعللقہ خبریں