صدر رجب طیب ایردوان آج   سعودی عرب  ، کویت اور قطر کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

صدارتی دفترکے پریس مرکز کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق صدر ایردوان سب سے پہلے کویت کا دورہ کریں گے جہاں وہ کویت کے حکمران کے ساتھ  اور دیگر اعلیٰ سطحی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کریں گے

775710
صدر رجب طیب ایردوان آج   سعودی عرب  ، کویت اور قطر کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج   سعودی عرب  ، کویت اور قطر کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

صدارتی دفترکے پریس مرکز کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق صدر ایردوان سب سے پہلے کویت کا دورہ کریں گے جہاں وہ کویت کے حکمران کے ساتھ  اور دیگر اعلیٰ سطحی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

اس کے بعد  صدر ایردوان سعودی عرب تشریف لے جائیں گے جہاں وہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن نائف اور ولی عہد کے قائم مقام محمد بن سلمان  کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب کے بعد صدر ایردوان قطر تشریف لے جائیں گے جہاں وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

یہ دورے  خواہ دو طرفہ سطح پر   ہو خواہ خلیجی تعاون کونسل  اور اسلامی تعاون کمیٹی  جیسی کثیر الجہتی سطح پر بحرین، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مذاکرات میں ترکی اور قطر کے مابین ہر شعبے میں ترقی پانے والے تعلقات اور باہمی تعاون سمیت علاقائی تعاون کے معاملات کو زیر غور لایا جائیگا۔
 



متعللقہ خبریں