اسرائیلی جارحیت پر صدر ترکی کی مذمت

افریقہ میں ہیلتھ کنونشن کی گالا شب میں صدر ایردوان کے مسئلہ فلسطین اور خطہ افریقہ کے حوالے سے اہم پیغامات

775467
اسرائیلی جارحیت پر صدر ترکی کی مذمت

صدر رجب طیب ایردوان نے  اسرائیلی قوتوں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں سے پر تشدد مؤقف کی  مذمت کی  ۔

صدر ایردوان نے اسرائیلی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  اس حوالے سے ترکی کی حساسیت سے آگاہی کرائی۔

 انہوں نے کہا کہ  اسرائیلی  سیکورٹی قوتوں   نے یوروشلم میں تین  فلسطینیوں کو شہید جبکہ ساڑھے تین سو کے  قریب  لوگوں کو زخمی کیا ہے۔

صدر ِ ترکی نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں "افریقہ میں ہیلتھ کنونشن" کے گالا  ڈنر  کے دوران کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکی نے کبھی  بھی اپنی  کمر  افریقہ کی جانب نہیں کی اور نہ ہی ہم  نے  اس کے قدرتی وسائل  کااستحصال کرنے  کا سوچا ہے۔  ہم  ہمیشہ،   اس کے   اچھے اور برے دنوں  کے دوست کے طور پر دو طرفہ احترام  اور مساوات پر مبنی  اور جیت ۔ جیت  کی بنیادوں پر  طویل المدت  تعاون کو فروغ دینے   کے خواہاں رہے ہیں۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ سن 2005 میں شروع ہونے والا یہ سلسلہ 10 تا 12 سالوں سے پر استحکام طریقے سے ہر شعبے میں  تقویت حاصل کرتے ہوئے   بلند سطح کے مرحلے کی جانب رواں دواں ہے،  دس برس قبل  اس خطے میں ترکی کے سفارتخانوں کی تعداد 12 تھی تو اب یہ تعداد بڑھتے ہوئے 33 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں