ارض روم کانگرس کی 98ویں سالگرہ پر صدرِ ترکی کا خصوصی پیغام

قومی آزادی  کی خاطر  مضبوط عزم کا اظہار  کی جانے والی ارض روم کانگرس،  جمہوریت کی جانب   پھیلے ہوئے  راستے  کے   سنگ ِ بنیاد میں   سے ایک ہے

775545
ارض روم کانگرس کی 98ویں سالگرہ پر صدرِ ترکی کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ارض روم کانگریس میں جنم پانے والی قومی جہدوجہد کو  فتح سے ہمکنار کرنے والی  روح اور ہمت کے ساتھ  ترکی کو ترقی دینے ، اتحاد و یکجہتی کے ماحول میں   آگے لیجایا جا رہا ہے۔

صدارتی  پریس مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان نے 23 جولائی ارض روم کانگرس کی 98 ویں  سالانہ یاد کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ آزادی   کے اہداف اور اصولوں  کے تعین میں نمایاں کردار ادا کرنے والی، قومی آزادی  کی خاطر  مضبوط عزم کا اظہار  کی جانے والی ارض روم کانگرس،  جمہوریت کی جانب   پھیلے ہوئے  راستے  کے   سنگ ِ بنیاد میں   سے ایک ہے۔

صدرِ ترکی نے  اپنے پیغام میں مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی ہے:"قومی سرحدوں کے اندر وطن و مملکت کی ناقابل ِ تقسیم  سالمیت پر توجہ مبذول کرانے والی  ،' کسی کی سرپرستی اوراختیارات ِ تفویض ناقابل قبول' اصول  کے توسط ہماری آزادی کے خلاف خطرات اور غیر ملکیوں کی مداخلت کے خلاف  محاذ آرائی کیے جانے کا فیصلہ کردہ ارض روم کانگرس،  ایک علاقائی  کانگرس کے طور پر منصوبہ بندی  کیے  جانے کے باوجود  قومی ارادے  پر زور  دی جانےو الی ایک قومی  کانگرس ثابت ہوئی تھی۔ ہم اُسی روح ، جذبے اور شعور کے ساتھ اپنے وطن کو ترقی کے سفر پر آگے بڑھا رہے ہیں۔  میں  اس کانگرس کی سالگرہ پر غازی مصطفی ٰ کمال پاشا   سمیت  جنگ آزادی  کے تمام تر ہیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  تمام تر  شہریوں کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔"

 

 



متعللقہ خبریں